مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک دن میں5ٹریفک حادثات میں 20 مسافر زخمی
پسنی ( رپورٹ / ساجدنور ) مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک ہی دن میں پانچ حادثات رونما،20 کے قریب مسافر زخمی،جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ،مکران کوسٹل ہائی وے کی مرمت پر معمور HRK کمپنی کے خلاف لیویز اور پولیس تھانے میں پہلے سے مقدمہ درج ہے ،سائیٹ انچارج عرفان نامی شخص کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا جو ضمانت پر چھوٹ گیا ،کیس سیشن کورٹ گوادر میں انڈرٹرائل ہے پولیس زرائع تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر مختلف علاقوں میں پانچ حادثات پیش آئے ہیں آمدہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ حادثات میں بیس کے قریب مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں پہلا حادثہ ” ماکولہ ” نامی علاقے میں پیش آیا جہاں پر کراچی سے پسنی آنے والی کرولا کار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق ارشد لودھی ،حسن رضا،کامران لودی اور محمدعمر کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے جو اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ دوسرا حادثہ بھی اسی مقام پر پیش آیا جہاں کراچی سے پسنی آنے والی الواجدکوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس میں تین مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیئے آرمی ٹراما سینٹر پسنی منتقل کردیا گیا لیویز زرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر ” سنگلہ ” کے مقام پر اورماڑہ سے کراچی جانے والی مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم ہوئی ہے جس میں 8مسافر زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو اوتھ؛ ڈی ایچ او منتقل کردیا گیا،ایک اور حادثہ پسنی کے علاقے نلینٹ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا ہے جس میں گوادر سے کراچی جانے والی کرولا گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سوار افراد زخمی ہوگئے ایک اور حادثہ ” کارواٹ ” کے مقام پر پیش آیا جس میں ریت سے بھری ڈمپر ٹرک حادثے کا شکار ہوگئی ۔دوسری جانب عوامی حلقوں نے مکران کوسٹل ہائی وے پر پے درپے حادثات پر تشویش کا اظہار کردیا ہے اور مکران کوسٹل ہائی وے کی مرمتی کام کو تیز کیا جائے واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے کی مرمتی کام کی وجہ سے HRKکمپنی جگہ جگہ کٹنگ کی ہوئی ہے جس کے باعث زیادہ تر حادثات پیش آرہے ہیں گزشتہ سال مئی کے مہینے میں این ایچ اے کے ٹھیکیدار اور کمپنی کے خلاف لویزتھانہ پسنی اور صدر پولیس تھانہ میں مقدمات بھی درج کیئے گئے جس پر پولیس نے مرمتی کمپنی کے سائیٹ انچارج عرفان ولد محمدمراداور کمپنی مالک احمدنوازساکن ڈیرہ اللہ یار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس پر پولیس نے سائیٹ انچارج عرفان مراد کو گرفتارکرلیا گیا جس نے ضمانت کرلی جبکہ کنسٹرکشن کمپنی کے مالک احمدنواز نے قبل از وقت گرفتاری پر ضمانت حاصل کرلی پولیس زرائع کے مطابق مذکورہ کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف سیشن کورٹ گوادر میں مقدمہ انڈرٹرائل ہے


