کورونا وائرس: ایچ ای سی نے یونیورسٹیز اور سائنسدانوں سے تخلیقی و تحقیقاتی تجاویز طلب کر لیں

اسلام آباد:کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن بھی(ایچ ای سی)بھی متحرک ہو گیا،کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ایچ ای سی نے یونیورسٹیز اور سائنسدانوں سے تخلیقی و تحقیقاتی تجاویز طلب کر لیں،ایچ ای سی نے پروجیکٹ کیلئے 27.5 ملین روپے مختص کر دیئے۔ایچ ای سی نے تجاویز جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ 3 اپریل مقرر کر دی۔ایچ ای سی نے یونیورسٹیز اور سائنسدانوں کے نام ارسال کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے تحقیقاتی اور تخلیقی پر عمل کیلئے خصوصی گرانٹ دی جائے گی،وائرل بیماریوں کے دوران سرویلنس نظام کی تیاری کیلئے تجاویز دیں،کورونا کیخلاف قوت مدافعت کو بڑھانے کیلئے بھی تجاویز دی جائیں،پاکستان میں کم لاگت پر میڈیکل اور سرجیکل آلات کی تیاری کیلئے تجاویز دیں۔ایچ ای سی نے اس پروجیکٹ کیلئے 27.5 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں اورتجاویز جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ 3 اپریل مقرر کر دی۔(رڈ)

اپنا تبصرہ بھیجیں