فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اسے سیاست میں مت گھسیٹیں: ترجمان پاک فوج
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہیکہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں اس کا کسی قسم کی سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
میڈیا کیمطابق ایک بیان میں میجر جنرل بابر افتخار نیکہا کہ سب کو معلوم ہیکورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی، پاکستانی قوم نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ہیلتھ کیئر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپورمدد کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکسین کا عطیہ دیا اور پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دے دی۔
بھارت سے متعلق میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں بہت حد تک بے نقاب ہو چکا ہے اس حوالے سے پچھلی پریس کانفرنس میں بہت سے شواہد سامنے رکھے۔
کے ٹو پر لاپتا کوہ پیماؤں کے حوالے سے فوجی ترجمان نے بتایاکہ علی سدپارہ قوم کے ہیرو ہیں، کوہ پیماؤں کیسرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نیکہا کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہمارے کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے اور کسی قسم کی سیاست کے ساتھ ہمارا تعلق نہیں ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بغیر تحقیق بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا، اگر اس متعلق کوئی ثبوت ہیں تو سامنیلائیں ورنہ اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چا ہیے۔


