بلوچستان یتیم صوبہ، ہزاروں افرادجعلی ڈومیسائل پر ملازمت کررہے ہیں، ساجد ترین

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینئر وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک یتیم صوبہ ہیں، جہاں ہزاروں افراد جعلی بلوچستانی ڈومیسائل پر وفاقی محکموں میں ملازمت کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوان خودکشی کر رہے ہیں یا بے روزگاری کی وجہ سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور یہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے لیکن ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ریاست سو رہی ہے ساجد ترین ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان ہائی کورٹ میں جعلی ڈومیسائل کا معاملہ اٹھایا اور عدالت کی سخت کارروائی کے بعد بلوچستان کے عوام کو پتہ چلا کہ صرف بلوچستان کے 4 ڈویژنوں میں 2000 ہزار سے زائد افراد جعلی ڈومیسائل اینڈ لوکلس پر وفاقی محکموں میں ملازمت کر رہے ہیں لہذا ہم اس رپورٹ سے بلوچستان کے باقی ڈویژن کی حالت کے بارے میں اندازہ لگا سکتے ہیں ہم اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے، اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کی پوری کوشش کریں گے، موجودہ حکومت ان معاملات میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔ساجد ترین نے کہا کہ اگر حکومت جعلی ڈومیسائل رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرتی ہے تو یہ لیا جائے گا کہ موجودہ حکومت ان لوگوں کی حمایت کر رہی ہے اور ہم حکومت اور ان تمام جعلی ڈومیسائل رکھنے والوں کے خلاف عدالتوں اور عدالتوں سے باہر آواز اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں