مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، بی این پی

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ مادری زبانوں کی ترقی و ترویج کے حوالے سے پارٹی مستقبل مزاجی کے ساتھ جہد کر رہی ہے ترقی یافتہ ممالک اپنی مادری زبانوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں آج ترقی یافتہ ممالک کا ہر طرح طبقہ فکر ترقی کی جانب گامزن ہے ہماری جہد بھی یہی ہے کہ ہم بلوچستان میں مادری زبانوں میں تعلیم حاصل کریں تاکہ طلباء و طالبات اپنی زبانوں میں زیادہ علم سیکھنے کی صلاحیت بروئے کار لا سکیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچوں کی تین بڑی زبانیں بلوچی‘ براہوئی اور کھیترانی ہیں علم کے فروغ کیلئے ہماری مسلسل جہد رہے گی بلوچستان میں جتنے بھی اقوام زبانیں بولتے ہیں وہ ان پشتون‘ ہزارگی بھی شامل ہیں ان زبانوں میں بھی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہونی چاہئے دریں اثناء پارٹی کی جانب سے مادری زبانوں کے عالمی دن اور شہید جیونی کے مناسبت پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد کیا گیا جس سے ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی‘ طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ‘ یونس بلوچ‘ میر غفور سرپرہ‘ مجیب لہڑی‘ سردار رحمت اللہ قیصرانی‘حیدر لاشاری‘سراج لہڑی و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جمہوری جماعت ہونے کے ناطے کوشش کر رہی ہے کہ مادری زبانوں میں اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فوری طور پر مادری زبانوں کو سرکاری سطح پر نافذ کرتے ہوئے تعلیم اداروں میں بھی نافذ کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں