پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کیلیے کال سینٹر متعارف کروادیا

لاہور: پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے لیے کال سینٹر متعارف کروا دیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کال سینٹر 24 گھنٹے سروس فراہم کرے گا اور کال سینٹر پرریزرویشن اوربکنگ کیلیے کال کی جاسکتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کے کال سینٹر پر 31جنوری سے 10 فروری تک تقریباً 9 ہزارشکایات سنی گئیں۔
واضح رہیکہ گزشتہ دنوں ریلوے کا ریزرویشن سسٹم خراب ہونے سے مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں