سعودی عرب ، حوثیوں کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ ، مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

اتحادی افواج نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایئر پورٹ پر موجود ایک مسافر طیارے میں آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے اور عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش جنگی جرم ہے۔
بریگیڈیئر ترکی المالکی کے مطابق ’ہم حوثیوں کے خطرات سے عام شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔‘
اس سے پہلے بدھ کو اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ سعودی افواج نے حوثی ملیشیا کے دو ڈرونز مار گرائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں