انجنیئر زمرک خان اچکزئی کے بیٹے محمد خان اچکزئی میں کورونا کی تصدیق

کوئٹہِ صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کا بیٹا بھی کرونا وائرسسے متاثر، گھر میں آئسولیشن کردیا گیا،۔حاجی کیمپ کے انچارج ڈاکٹر انور خان مندوخیل کے مطابق ایک ڈرائیور غوث بخش میں بھی تصدیق ہوگئی اسطرح ٹوٹل کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 158ہوگئی ہے محکمہ صحت کے مطابق ایک اور ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اسطرح کوئٹہ میں کرونا وائرس میں مبتلا ڈاکٹروں کی تعداد 5ہوگئی ہے دوسری جانب کوئٹہ میں رش میں روز بروز اضافہ ہورہاہے حالانکہ گزشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں لاک ڈاون کیاگیاہے اب تک سینکڑوں دکانوں کو خلاف ورزی پر سیل بھی کردیاگیا جب صوبائی وزیر زمرک خان کے بیٹے محمدخان میں کروانا وائرس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے زمہ دار شخصیت سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا محمدخان بیرونی ملک پڑھنے کیلئے گیا تھا اب انہیں گھر پر آئسولیشن کیاگیا طبیعت پہلے سے بہترہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں