کوئٹہ:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 69دکانیں سیل46گرفتار

کوئٹہ: اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی نے کارروائی کرتے ہوئے 69دکانیں سیل کرکے 46افراد کو گرفتارکرلیاہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ144 کی خلاف ورزی اور گرانفروشی وذخیرہ اندوزوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے پر 46افراد کو گرفتارکرلیاہے اس کے علاوہ 69 دکانوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتارکرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں