اگر پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر مجبور ہونگے، ایران

تہران:ایران نے مغربی ممالک ‌کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر مجبور ہوجائے گا جس کی ذمہ داری مغربی دنیا پر ہوگی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر اطلاعات محمود علوی نے کہا ہے کہ ہمارا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے ، لیکن ایران کو مجبور کیا گیا تو پھر اس کے پاس جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
قبل ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ ایران پر لگائی گئی تمام اقتصادی پابندیاں اٹھا لے۔ اگر امریکا ایران سے سن 2015 کے معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد چاہتا ہے تو اسے ایران پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانی ہوں‌ گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں