سینٹ الیکشن بلوچستان کا پہلا پیرا شوٹر پی ٹی آئی کا امیدوار نکلا

کوئٹہ، سینٹ الیکشن میں امیدواروں کی لسٹیں حتمی مراحل میں داخل، بلوچستان میں پہلا پیرا شوٹر پی ٹی آئی کا امیدوار نکلا، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے بلوچستان سے بااثر امیدوار کو سینٹ انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیا، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عبدالقادر نامی شخص کا تعلق پی ٹی آئی بلوچستان

سے نہیں، غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق عبدالقادر نامی شخص کو امیدوار نامزد کرنے کیلئے بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں