بی ایس او کی مرکزی کابینہ تحلیل، آرگنائزنگ کمیٹی قائم، مارچ میں کونسل سیشن ہوگا

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 9 فروری کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والی تنظیم کے مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے قومی کونسل سیشن کے انعقاد مارچ 2021 میں بمقام کوئٹہ منعقد ہوگا جبکہ کونسل سیشن کے انعقاد کے لئے مرکزی کابینہ کو تحلیل کردی گئی اور مرکزی آرگنائزئنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جوکہ کونسل سیشن منعقد کروانے اور تنظیمی امور کو چلانے کے لئے بااختیار ہوگی اس موقعے پر انکے ہمراہ نومنتخب مرکزی آرگنائزر جہانگیر منظوربلوچ مرکزی ڈپٹی آرگنائزر خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری حفیظ بلوچ مرکزی آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر اقبال بلوچ تھے اس موقعے پر نزیر بلوچ نے کہا کہ بی ایس او 1967 سے لیکر آج دن تک مشکلات مصائب و کمزوریوں کے باوجود بلوچ قوم کی نمائندہ آواز اور حقیقی سیاسی پلیٹ فارم رہی یے بی ایس او نے ناصرف قوم کو حقیقی جہد کی راہ دی ہے بلکہ بی ایس او کا جھنڈا تعلیم و شعوری جدوجہد کی ضامن رہی ہے تنظیم مختلف اوقات میں دھڑے بندی و اندرونی مسائل کا شکار رہی ہے لیکن قومی اتحاد و یکجہتی کے لئے ہم نے اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کی اور حقیقی سیاسی عمل کو پروان چڑھایا حالیہ دور میں ہم نے تنظیم کو بلوچستان بھر میں فعال کیا سیمینارز سرکلنگ و شعوری پروگرامز کے زریعے تنظیم کے قومی پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کی تمام بلوچ ایشوز پر بی ایس او نے ہر سطح پر آواز بلندکیا جب سے صوبائی حکومت کے جانب سے بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں شعوری جدوجہد پر قدغن لگائی گئی ہے بی ایس او کے خلاف طاقت کے استعمال میں مزید تیزی لائی گئی جسکا مقصد صرف خوف و ہراس پیدا کرکے بلوچستان میں سیاسی شعوری جدوجہد کے راہ کو رکنا تھا اسی کے ساتھ موجودہ دور میں بلوچستان میں مظالم میں تیزی لائی گئی تعلیمی اداروں کو مفلوج کیا گیا سماج دشمن عناصرکو تقویت دی گئی لیکن بی ایس او نے حقیقی سیاسی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا 9 فروری کو بی ایس او کا مرکزی کمیٹی اجلاس منعقد ہوا جسمیں تنظیم کے قومی کونسل کے انعقاد میں تاخیر کرونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش اور اندورنی مسائل و مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور مرکزی کمیٹی نے قومی کونسل سیشن کے انعقاد کے لئے مرکزی کابینہ کو تحلیل کرکے مرکزی آرگنائزئنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ قومی کونسل سیشن کا انعقاد شفاف و جمہوری انداز میں کراکر تنظیم کاری کو مکمل کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس او اندرونی اختلاف رائے و مثبت تنقید کو تعمیر کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے سیاسی تنیقد کو ہمیشہ خندہ پیشانی سے قبول کی گئی ہے لیکن بی ایس او کے ادارے معتبر و آئین ہی تنظیم کی مضبوطی کی علامت ہے تنظیمی مسائل کے حل و کونسل سیشن کے انعقاد کے لئے آئینی پیچیدگیوں کو حل کرنے کے لئے آرگنائزئنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ تنظیم منظم و متحد ہوسکے مرکزی کمیٹی کے میٹنگ میں سابقہ کابینہ و مرکزی کمیٹی کے جدوجہد کو سررہا گیا
بی ایس او کی 13 رکنی آرگنائزئنگ کمیٹی میں جہانگیر منظوربلوچ آرگنائزر خالد بلوچ ڈپٹی آرگنائزر حفیظ بلوچ انفارمیشن سیکرٹری ہونگے جبکہ مرکزی آرگنائزئنگ کمیٹی کے اراکین اشرف بلوچ،غلام دستگیر بلوچ،سلیم بلوچ،امیر ثاقی ،اقبال بلوچ،صمند بلوچ کریم شمبے بلوچ ، عظیم بلوچ ،ریاض بلوچ ،زرک بلوچ ہونگے قومی کونسل سیشن کے انعقاد کے لئے آرگنائزئنگ کمیٹی کو 19۔20۔21 مارچ بمقام شال منعقد کرنے کی رائے دی گئی قومی کونسل کے انعقاد و تنظیمی امور کے حوالے سے آرگنائزئنگ کمیٹی مکمل بااختیار ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں