جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کرتے رہینگے، اصغراچکزئی

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی وخوشحالی جمہوریت ہی میں مضمر ہے جمہوری اداروں کی مضبوطی سے ہی درپیش سنگین مسائل سے چھٹکارا ممکن ہے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے اس موقع پر صوبائی صدر صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی وزیر انجنئیر زمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ ضلعی صدر جمال الدین رشتیا کے ہمراہ سنیٹ جنرل نشست کیلئے نامزد امیدوار نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی خواتین اور اقلیت نشست کیلئے نامزد امیدوار بینش سکندر ایڈوکیٹ کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی لیڈر وصوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سنیٹ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے فعال کردار ادا کرتی رہیگی دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں گزشتہ روز پشین کے علاقے ملکیارمیں جمعیت علمااسلام کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سید عبدالواحد اور ان کے ساتھیوں کیساتھ پیش آنیوالے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے ناروا عملیات نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت بھی ہے پشتون سوسائٹی میں اس طرح کے واقعات کی سرکوبی کیلئیحکومت وقت اور انتظامیہ فوری طور پر کاروائی عمل میں لائیں اغواکاری ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے لہذا عوام الناس کی جان ومال کی ذمہ داری ریاست اور ریاستی مشینری کے ذمے ہیں بیان میں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں