سینیٹ الیکشن:اے این پی کے رہنماؤں سے بی اے پی کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈراصغر خان اچکزئی صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی سنئیر نائب صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی سے ارباب ہاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کیں وفد مرکزی رہنماوں جان جمالی سعید احمد ہاشمی منظور کاکڑ صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ سنیٹر نصیب اللہ بازئی رکن اسمبلی دنیش کمارپر مشتمل تھا ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال3 مارچ کو مجوزہ سینٹ انتخابات بارے تفصیل سے غور وخوض ہوااس موقع پر گزشتہ سینٹ انتخاب کے وقت دونوں جماعتوں کے ایک دوسرے کیساتھ وعدے وعید اور صوبے کی اقداروروایات کی پاسداری اور ملکر چلنے کی ضرورت وافادیت پر زور دیاگیا اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ سینٹ انتخاب بارے مزید مذاکرات جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں