اماراتی خلائی مشن ’ہوپ‘ نے مریخ کی اولین تصویریں زمین پر بھیجنا شروع کر دیں

دبئی:متحدہ عرب امارات کے مریخ کی جانب بھیجے گئے خلائی مشن ’دی ہوپ‘ نے اس سیارے کی اولین تصویریں زمین پر بھیجنا شروع کر دی ہیں۔ اس خلیجی ریاست کی قیادت نے اتوار کے روز خلائی مشن ہوپ کی طرف سے زمین پر مریخ کی پہلی تصویر بھیجے جانے کی تصدیق کر دی۔ ’دی ہوپ‘ نامی خلائی گاڑی سات ماہ قبل زمین سے خلا کی طرف روانہ ہوئی تھی اور منگل نو فروری کو وہ اپنی منزل یعنی مریخ کے مدار میں پہنچ گئی تھی۔ متحدہ عرب امارات وہ پہلا عرب ملک ہے، جس نے خلائی تحقیق کے شعبے میں اپنا کوئی مشن زمین کے نظام شمسی کے کسی دوسرے سیارے کی طرف بھیجا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں