کمبوڈیا کیساتھ جنگ بندی نہیں ہوئی ،فوج متنازع سرحد پر لڑائی جاری رکھے گی، تھائی وزیر اعظم

ویب ڈیسک ؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔کمبوڈیا نے بھی تھائی لینڈ کے ساتھ تمام سرحدی گزر گاہیں تا حکمِ ثانی بند کر دیں، جس کی کمبوڈین وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے۔کمبوڈین وزارت ِداخلہ کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی بندش کا فوری اطلاق ہو گا۔

دوسری جانب تھائی نگراں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی نہیں ہوئی ہے،فوج کمبوڈیا کے ساتھ متنازع سرحد پر لڑائی جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ دونوں ممالک جمعے سے جھڑپیں روکنے پر رضامند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں