بلوچستان حکومت نے پیدائش اور وفات سرٹیفکیٹس کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کردیں
بیلا(یو این اے) صوبائی حکومت نے بلوچستان لوکل کونسل سروس رولز 1981 میں ضروری ترامیم کر دی ہیں۔ یہ ترامیم سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی حکومت بلوچستان عبدالرﺅف بلوچ کی منظوری سے نافذ کی گئی ہیں۔ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیدائش (برتھ ) اور وفات (ڈیتھ) سرٹیفکیٹس سے متعلق فیسوں اور قواعد و ضوابط میں واضح تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محکمہ بلدیات کے مطابق ان اصلاحات سے شہریوں کو قانونی دستاویزات کے حصول میں سہولت ملے گی اور غیر ضروری پیچیدگیوں کا خاتمہ ہوگا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ نئی فیسوں اور قواعد سے آگاہی کے لیے اپنی متعلقہ لوکل کونسل یا محکمہ بلدیات کے دفتر سے رجوع کریں۔
Load/Hide Comments


