ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیںیہ چند ہفتوں کا معاملہ بھی ہو سکتا ہے، جرمن چانسلر
ویب ڈیسک :برلن، جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے ’دن گنے جا چکے ہیں رومانیہ کے وزیرِ اعظم الیے بولوڑان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فریڈرک مرز نے کہا کہ ’ایسا نظام جو اپنے ہی لوگوں کے خلاف کھلے تشدد اور خوف کے ذریعے اقتدار برقرار رکھے، اس کے دن گنے جا چکے ہیں‘۔ جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ ’یہ چند ہفتوں کا معاملہ بھی ہو سکتا ہے،اس حکومت کے پاس ملک پر حکمرانی کرنے کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی‘۔جرمن چانسلر نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے بعد دوبارہ مداخلت کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ٹرمپ نے اج ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک بحری بیڑا تیزی سے بھرپور طاقت، جوش اور واضح مقصد کے ساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی طرح، یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر طاقت، تشدد سے اپنے مشن کو فوری مکمل کرنے کا اہل ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔


