بی ایل اے کو فوری طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دہشت گردی پر سخت مو¿قف اختیار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو فوری طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے متعلق حالیہ بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے دہشت گرد پراکسی نے حالیہ دنوں بلوچستان میں 48 بے گناہ شہریوں کو جاں بحق کیا، عاصم افتخار نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ دہشت گردی کا منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے، عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے گروہ، جن میں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے شامل ہیں، افغانستان کی سرزمین سے سرگرم ہیں اور انہیں مشرقی ہمسائے کی پشت پناہی حاصل ہے، انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں حالیہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 48 عام شہری جاں بحق ہوئے، پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ دہشت گردی کا منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے، ان کے مطابق داعش اب بھی شام اور عراق میں سرگرم ہے لیکن اس کی توجہ افریقہ اور جنوبی ایشیا کی طرف بڑھ رہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ گروہ آن لائن بھرتی، کرپٹو کرنسی، ڈرونز اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کر رہے ہیں، پاکستان نے کونسل کے اراکین کا بلوچستان حملے پر پریس بیان اور اظہار یکجہتی پر شکریہ بھی ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے