کراچی ، زاہد حسین بارکزئی سمیت تین انتہائی مطلوب ملزمان کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا ہے، سندھ رینجرز
ویب ڈیسک : سندھ رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گیی ایک مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ، کورنگی سے انتہائی مطلوب تین دہشت گردوں یاسرعرفات، خدا بخش اور زاہد حسین بارکزئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زاہد حسین سمیت تین ملزمان کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزموں کے قبضے سے بارودی مواد، انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کی 250 کتابیں اور لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان رینجرز کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کالعدم تنظیم میں شمولیت کے لیے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کی ذہن سازی کرنے اور انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کی فراہمی میں ملوث تھے۔
Load/Hide Comments


