صوبوں کو کہا گیا کہ پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی کیلئے اقدامات کریں، احسن اقبال

ویب ڈیسک ؛ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں غربت کی بنیادی وجہ 2018 سے 2022 تک کی معاشی بدحالی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ے کہ ملک میں غربت کی شرح 28.9 فیصد ہوگئی ہے اور گزشتہ چند برسوں میں معاشی عدم استحکام سے غربت میں نمایاں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں غربت کے علاوہ عدم مساوات میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس کی بنیادی وجہ2018سے 2022 کی معاشی بدحالی ہے ،2013 سے 2019 تک غربت میں کمی کاسلسلہ جاری رہا۔ان کا کہنا تھاکہ ملکی برآمدات بڑھانےکی ضرورت ہے، وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سات سال میں اضافہ نہیں ہوا، غربت کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنے چاہییں، غربت اور پسماندگی کو ختم کرنا صوبائی معاملہ ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھاکہ صوبوں کےاندر وسائل کی تقسیم کا کوئی فارمولا نہیں ہے، صوبوں کے پاس قومی مالیاتی ایوارڈ کےتحت وسائل بڑھے ہیں، صوبوں کو کہاگیا کہ پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی کیلئے اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں