ٹرمپ نے شہباز شریف کا امریکی ایران مذاکرات سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر بغیر کسی کیپشن کے شیئر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا بیان امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بغیر کسی کیپشن کے شیئر کیا ہے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ  پاکستان جاری بحران کے خاتمے کےلیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کےلیے تیار ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، خطے اور دنیا بھر میں امن اور استحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کے لیے مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے میربانی کے حوالے سے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں