توانائی بحران کے دوران کم آمدن والے افراد کو پیٹرول سبسڈی دینے کیلئے ایپ تیار کرلی، وفاقی حکومت
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے توانائی بحران کے دوران کم آمدن والے افراد کو پیٹرول سبسڈی دینے کیلئے ایپ تیار کرلی، جو فی الحال ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹو تھری ویلرز گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی تاہم دیگر صارفین تک عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ منتقل کیا جائے گا۔ 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ٹو تھری ویلرز کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مختص کیا جائے گا، موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے 12 ہزار پیٹرول پمپس پر سبسڈی کیلئے نوزلز مختص کی جائیں گی، ہر پیٹرول پمپ پر 2 موبائل فونز فراہم کیے جائیں گے اسی طرح ہر پیٹرول پمپ پر موبائل فونز ایپ کے ذریعے پیٹرول دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


