ڈیرہ مراد جمالی، بارودی سرنگ دھماکے میں ٹریکٹر تباہ، ڈرائیور زخمی، پولیس
ڈیرہ مرادجمالی ( این این ائی)ڈیرہ بگٹی بارودی سرنگ دھماکہ ٹریکٹر ٹرالی تباہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہسپتال منتقل پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی پولیس تھانے کی حدود لنجو صفاری شاخ نمبر ون کے ایریا میں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر ٹریکٹر ٹرالی چڑھنے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی مکمل طور پر تباہ جبکہ ڈرائیور وزیر خان ولدخالقو چاکرانی بگٹی شدید زخمی ہوگیا جن کو فوری طور پر انڈس ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔
Load/Hide Comments


