امریکا کی خلیجی ممالک کی حمایت سے ایران کیخلاف قرار داد غیر متوازن اور اشتعال انگیز ہے، روس کی مخالفت
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف امریکی قرارداد کو روس نے مسترد کرتے ہوئے اسے غیرمتوازن اور اشتعال انگیز اقدام قرار دے دیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکا نے بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر کی حمایت سے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی تھی، جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز میں حملے بند کرے اور جہازوں پر عائد ٹول ختم کرے۔ روسی مندوب نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایک بار پھر خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد متوازن نہیں بلکہ صرف ایران پر دباﺅ ڈالنے کے لیے تیار کی گئی۔ سلامتی کونسل میں روس کے مو¿قف کے بعد قرارداد منظور نہ ہوسکی جسے امریکا کی سفارتی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


