وفاقی حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا۔ وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی کے مطابق 18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کے پاس ہیں تو امدادی رقوم بھی صوبوں کو ادا کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ صوبوں کی جانب سے بھی یہ آواز اٹھائی گئی ہے تاہم حکومت کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کرے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل ختم کرنے کی بات زیر غور نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں