بنوں میں مسلح افراد نجی بینک کی کیش وین لے گئے، 8 کروڑ سے زائد رقم تھی، بینک انتظامیہ
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں مسلح افراد نجی بینک کی کیش وین لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ڈرائیور اور گارڈ کو چھوڑ کر کیش وین لے گئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں تقریباً 8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تھی، مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
Load/Hide Comments


