جنوبی وزیرستان میں بم دھماکا، قبائلی سربراہ سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے، ڈی پی او
پشاور (ویب ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں بم دھماکا، قبائلی سربراہ جاں بحق، جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا کے رستم بازار کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او محمد طاہر کے مطابق دھماکے میں احمد زئی وزیر قبیلے کے سربراہ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حملے میں قبائلی سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


