معدنی و قدرتی وسائل کی بدولت بلوچستان قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ +چین (این این آئی) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان اپنے معدنی اور قدرتی وسائل کی بدولت تیزی سے تمام قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے ایک مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہ صوبہ زراعت، ماہی گیری، لائیو اسٹاک، ہائیر ایجوکیشن اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں سرمایہ کاری کے منافع مواقع فراہم کرتا ہے۔ جیسے ہی یہ مختلف شعبے وسعت پا رہے ہیں وہ سرمایہ کاری، جدت اور ترقی کیلئے ایک متحرک منظرنامہ تخلیق کرتے ہیں لہٰذا ہم دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو ان دستیاب مواقعوں سے استفادہ کرنے اور نئے امکانات تلاش کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری سے نہ صرف سرمایہ میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی سطح پر بھی معیشت کو تقویت ملے گی، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کے عوام کیلئے معیار زندگی بہتر بنانے کا باعث بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے صوبہ ہنان کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکائ خطاب کرتے ہوئے کیا۔چین کی جانب سے ممبر آف اسٹڈنگ کمیٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور صوبہ ہنان کے ایگزیکٹو وائس گورنر (Zhang Min), صوبہ ہنان کے خارجہ امور کے ڈائریکٹر جنرل(Liang Jieyi), صوبہ ہنان کے جیولوجیکل بیورو کے ڈائریکٹر جنرل (Shi Yingjun) صوبہ ہنان کے ڈیویلپمنٹ اینڈ اصلاحی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر (Wan Zhanwei) صوبہ ہنان کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر (Yang Guang), صوبہ ہنان کے کامرس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر (Song Yuzhe) موجود تھے۔ پہلے متعلقہ حکام نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو صوبہ ہنان کے بڑھتے ہوئے قابل تجدید توانائی کے شعبے، جدید ٹیکنالوجی اور تعاون کے ممکنہ شعبوں سے متعلق بریفینگ دی۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہائیر ایجوکیشن کی ترقی اور خاص طور پر پیشہ ورانہ تربیتی شراکت داری میں پیش رفت پر زور دیا۔ چین نے دنیا میں تیزی سے تعمیر و ترقی کا سفر طے کرنے کی ایک قابلِ تقلید مثال مثال قائم کی۔ سولر انرجی، جدید زرعی ٹیکنالوجیز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں ہم چین کے علم و تجربے سے مدد اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن بایزید خان کاسی نے بھی تقریب کے شرکائ سے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے