پنجگور، مسلح افراد کی فائرنگ سے اہلکار جاں بحق، پولیس
پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور تسپ اسٹار چوک کے قریب گاڑی میں سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل شاہ حسین ولد شفیع محمد تسپ اسٹار چوک میں دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


