متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3 ہزار پاکستانی بے دخل

اسلام آباد (این این آئی) متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3 ہزار پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں ایران امریکا جنگ کے دوران وہاں کے سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3 ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن بھیجا گیا ہے۔بے دخل کیے جانے والوں جائیداد بھی ورثا کے حوالے کی جارہی ہے، اگر کسی کو اس میں کوئی دشواری ہے تو آگاہ کرے ، وزارت خارجہ اس میں معاونت کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں