سیوٹا میں داخل ہونے والے ہزاروں تارکین کی واپسی ، سرحد کے قریب بھگڈر سے 57افراد ہلاک

اسپین(مانیٹرنگ ڈیسک)ہسپانوی حکام نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ اسپین کے زیرِ انتظام مراکشی علاقے سیوٹا میں داخل ہونے والے ہزاروں تارکینِ وطن کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ جمعرات سے اب تک مراکش سے 50 ہزار سے زائد افراد سیوٹا میں داخل ہوئے جن میں سے 48 ہزار 300 افراد رضاکارانہ طور پر واپس جا چکے ہیں۔تارکین وطن کے داخلے کا معاملہ، سیوٹا میں جو کچھ ہوا وہ ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی تھا، ال ترخال سرحد کے ہسپانوی حصے سے اب تک 57 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سرحد کی دوسری جانب مراکش میں بھی مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بعض تارکینِ وطن سمندر میں ڈوب گئے تھے جبکہ کچھ افراد سرحدی باڑ کے قریب بھگدڑ اور ہجوم میں کچلے جانے سے جان کی بازی ہار گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں