دھرنے کا حل نکلتا ہے تو 20 یا 21 اگست تک راولاکوٹ میں الیکشن ممکن ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین چار دنوں تک دھرنے کا حل نکلتا ہے تو 20یا 21 اگست تک راولاکوٹ انتخاب ممکن ہوگا۔ سکیورٹی وجوہات پرباغ اور حویلی میں پہلے پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا، باغ اور حویلی کے لیے سکیورٹی پہنچ چکی ہے، پولنگ میٹریل کی ترسیل فوج کی نگرانی میں جاری ہے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 8 اہلکار تعینات ہوں گے۔ 9 اور 10 اگست کو باغ و حویلی میں انٹرنیٹ بحال کرانے کی کوشش ہے، اگلے7 دن میں راولاکوٹ میں پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے، تین چاردنوں تک دھرنے کا حل نکلتا ہے تو 20یا 21 اگست تک راولاکوٹ انتخاب ممکن ہوگا۔ سیاسی رہنماو¿ں کے الزامات کا جواب میں بیان بازی نہیں کرسکتے، دھاندلی ہوئی یا نہیں یاکس نے کی، الیکشن مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائیں گے، ووٹوں کی گنتی امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں