جتنی لوٹ مار صحت کے شعبے میں ہے وہ کہیں اور نہیں، خواجہ آصف
سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی لوٹ مار صحت کے شعبے میں ہے وہ کہیں اور نہیں۔ فیکٹری ورکرز کے لیے سوشل سکیورٹی اسپتال میں جدید سہولیات دی گئی ہیں، سیالکوٹ کی انڈسٹری کے ساتھ لاکھوں ورکرز جڑے ہوئے ہیں، سیالکوٹ اپنی مصنوعات کی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے، ورکرز کے لیے اے کلاس سہولت ہونا ضروری تھا۔ جو پمز میں ہوا وہ صرف و صرف کرپشن کی وجہ سے ہوا ہے، پمز میں بڑا سانحہ ہوا ہے وزیراعظم نے نوٹس لیا، جتنی لوٹ مار صحت کے شعبے میں ہے وہ کہیں اور نہیں، جو کچھ پمز میں ہوا وہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ پمز میں سب ملے ہوئے تھے، ہیلتھ ریگولیٹری بھی شامل تھی، اس کی مثال یہ ہے کہ جیسے چوروں کو پولیس میں بھرتی کیا گیا، وہاں سوائے مال کمانے کے کچھ نہیں۔ راولپنڈی میں بڑے بڑے اسپتال موجود ہیں جو رجسٹرڈ نہیں، سیالکوٹ کےاسپتالوں میں کینسرکےعلاج اوربرن یونٹ کی سہولت جلدمیسرہوگی۔


