حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے ’کلاڈ‘ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اخبار این تھروپک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت پر تحقیقی کمپنی این تھروپک نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں حوثی جنگجوو¿ں نے اے آئی ماڈل کلاڈ کو رہنمائی، سمت بندی (گائیڈڈ) اور کنٹرول سے متعلق سافٹ ویئر تیار کرنے کی کوششوں میں استعمال کیا۔اس کا مقصد گائیڈڈ راکٹوں اور بیلسٹک و ہائپر سونک میزائلوں کی تیاری تھا۔ کمپنی نے شمالی یمن میں موجود ایسے عناصر کے ایک گروہ کی نشاندہی کی جو ہتھیاروں کی تیاری کے 3 پروگرام چلا رہا تھا۔ان پروگرامز میں سے ایک گائیڈڈ راکٹ، دوسرا کثیر مرحلہ بیلسٹک میزائل، جس کی مطلوبہ رینج 2 ہزار کلومیٹر سے زیادہ بتائی گئی اور تیسرا ایسا میزائل منصوبہ شامل تھا جس میں ہائپر سونک گلائیڈ وہیکل استعمال کیا جانا تھا۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے جمعے کو رپورٹ کیا کہ شمالی یمن میں موجود یہ گروہ بظاہر حوثی تنظیم سے منسلک تھا، جو اس علاقے کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول رکھتی ہے۔ ان عناصر نے ڈرون کو سمت دینے اور اسے مستحکم رکھنے والا سافٹ ویئر تیار کرنے کے لیے کلاڈ کوڈ کو انسانی سافٹ ویئر انجینئرز کے متبادل کے طور پر استعمال کیا۔اس کے حفاظتی نظام نے گروہ کی بہت سی درخواستوں کو روک دیا، تاہم تمام درخواستیں بلاک نہیں کی جاسکیں۔


