پسنی ،6روز سے بجلی کی بندش کیخلاف کیسکو آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، فوری بجلی بحالی کا مطالبہ
پسنی ( نمائندہ انتخاب ) پسنی میں گزشتہ ایک 6 روز سے بجلی کی سپلائی معطل،بی این پی کا کیسکو آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،بی این پی گوادر کے ضلعی جنرل سیکرٹری امان جمعہ کی سربراہی میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے پسنی واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کیا۔مظاہرین نے شہر میں گزشتہ کئی روز سے جاری بجلی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری امان جمعہ نے کہا کہ آج سات روز گزرنے کے بعد بھی پسنی میں بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہوئی ہے ، احتجاجی مظاہرین سے حق دو تحریک کے ماہی گیر رہنما عزیز اسماعیل نے خطاب کیا اور کہا کہ بجلی کے بحران سے صرف گھریلو صارفین ہی نہیں بلکہ پسنی کی فش کمپنیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ ماہی گیروں کا روزگار بھی اس صورتحال سے متاثر ہو رہا ہے۔


