بلوچستان فوڈ اتھارٹی ملاوٹی کا دودھ و دہی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ اور لورالائی میں دودھ فروشوں، دکانوں، گاڑیوں اور مشتبہ مقامات کی بڑے پیمانے پر چیکنگ شروع کر دی ہے ،مہم کے دوران پہلے روز 2 یونٹس سیل 18 مراکز و ملک سپلائرز کو جرمانے عائد کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 59 دودھ بردار گاڑیوں و موٹر سائیکلوں سمیت 7 دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا ، جس میں 19221 لیٹردودھ اور بڑی مقدار میں دہی کے معیار کی جانچ کی گئی ، ملاوٹ و ناقص معیار پر تقریباً 2,000 لیٹر دودھ اور دہی کی بڑی مقدار تلف کر دی گئی ، موبائل لیب کے ذریعے دودھ میں پانی اور اسکمڈ ملک کی نشاندہی، موقع پر کارروائی، دودھ کے ڈبے ضبط کر لئے گئے ،حفظانِ صحت کی خلاف ورزیوں، ناقص اسٹوریج، آلودہ برتنوں اور بغیر لائسنس کاروبار پر بھی ایکشن لیا گیا، خالص و صحت بخش دودھ کی فراہمی یقینی بنانے تک بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم جاری رہے گی۔


