سوراب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، نہ دن کو بجلی نہ رات کو، شہری اذیت میں مبتلا
سوراب (رپورٹ رشید عاطف)سوراب میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کے مطابق دن ہو یا رات بجلی کی فراہمی کا کوئی مستقل شیڈول نظر نہیں آتا کبھی آدھے گھنٹے جبکہ کبھی ایک سے دو گھنٹے تک بجلی آتی رہتی ہے۔مسلسل بجلی کی بندش کے باعث گھریلو صارفین کاروباری حضرات طلبہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں، جبکہ بار بار بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام اور کیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوراب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لے کر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے۔
Load/Hide Comments


