لانگ مارچ موخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ مو¿خر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ شہر میں کنٹینرکو حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا گیا ہے، کنٹینرسڑک کنارے پڑے ہیں اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی ہیں، لانگ مارچ مو¿خر کیے جانے تک ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیئے جارہے ہیں، عملی طورپرمارچ نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیںدی جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں