ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں، عباس عراقچی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈا شروع ہوگیاہے، ایران سے کچھ باتیں منسوب کرکے دعوے کئے جارہے ہیں۔ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کے لئے ہماری شرائط واضح ہیں، دیگر مسائل میں بھی ہمارا موقف واضح ہے، کسی لچک کی کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری بات بالکل شفاف ہے۔ اس وقت موضوع صرف آبنائے ہرمز ہے، آبنائے ہرمزکاکھلنا ان شرائط کی تکمیل پر منحصر ہے جن کا ہم نے اعلان کیا ہے۔جوہری معاملے میں ایران کے لچک دکھانے سے متعلق سوال پر عباس عراقچی نے جواب دیا کہ جوہری معاملے پر لچک دکھانے کی بات بالکل غلط ہے، اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں