ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ریاستوں کو نیتن یاہو کو حراست میں لینے کی ذمہ داری کی یاد دہانی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹ کی جانب توجہ دلائی ہے۔ عدالت کے رکن ممالک پر قانونی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِ اعظم ان کی حدود میں داخل ہوں تو نیتن یاہو کو گرفتار کر کے عدالت کے حوالے کیا جائے۔نیتن یاہو کے جہاز کو اپنی فضاو¿ں سے گزرنے کی اجازت دینا فرانس کا دہرا معیار ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نیتن یاہو حکومت کی ان پالیسیوں اور اقدامات پر بھی تنقید کی ہے جو مغربی کنارے اور غزہ میں بستیوں کی توسیع اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے منسلک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں