نواز شریف کے پاسپورٹ کا آج آخری دن

اسلام آباد :سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد آج (پیر) کو رات 12 بجے معیاد ختم ہو جائے گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد15 فروری کو پوری ہو رہی ہے تاہم 16 فروری کو ان کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف پاسپورٹ کی میعاد کے خاتمے کے بعد 4 آپشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ اول وہ نئے پاسپورٹ کیلئے حکومت پاکستان سے درخواست کریں۔ دوسرا آپشن برطانیہ سے دوسرے ملک منتقلی ہے۔ تیسرے نمبر پر سیاسی پناہ کیلئے حکومت برطانیہ کو درخواست دیں یا پھر پاکستان واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں اور جیل چلے جائیں۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں امیگریشن قوانین کے ماہر پاکستانی وکلا کے مطابق پاکستان کی حکومت کی جانب سے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے یا نیا پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی صورت میں بھی نواز شریف برطانیہ میں قانونی طور پر قیام کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں