سعودی شہزادی انتقال کر گئی

ریاض (انتخاب نیو ز) سعودی عرب میں شہزادی کے انتقال پر شاہی خاندان غم میں ڈوب گیا، سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادی دنا بنت عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال گئیں ہیں، جن کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ شہزادی دنا شہزادہ عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز آل سعود کی بیٹی تھیں جب کہ شہزادہ بندر، مشعل، محمد نواف اور فیصل ان کے بھائی ہیں۔ شہزادی کے انتقال پر سرکاری اور عوامی شخصیات کی جانب سے انتہائی افسوس اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ سعودی عرب میں پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران شاہی خاندان کو کئی شہزادوں اور شہزادیوں کی موت کا صدمہ سہنا پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں