رانا ثناء اللہ کی نا اہلی کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر
لاہور :لاہورہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اوررانا ثناء اللہ کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثناء اللہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کا زکر نہیں کیا، رانا ثناء اللہ نے کاغذات نامزدگی میں فارم ہاؤس، پلازہ، مکانات اور دفتر کا زکر نہیں کیا، رانا ثناء اللہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شق 1 ایف پر پورے نہیں اترتے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت رانا ثناء اللہ سے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کی وجوہات طلب کرے اوررانا ثناء اللہ کو غلط بیانی اور اثاثے ظاہر ناں کرنے پر نااہل قرار دے۔
Load/Hide Comments


