عراق:ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے ترکی کی فوج پر حملے کی دھمکی دے دی
عراق:ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے ترکی کی فوج پر حملے کی دھمکی دے دیcکوئٹہ(انتخاب نیوز)عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے ترکی کی فوج پر حملے کی دھمکی دے دی، تفصیلات کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ شدت پسند گروپ حراکت حزب اللہ النوجابا نے دھمکی دی ہے کہ اگر ترکی نے پی کے کے پر حملے کیلئے عراقی سرزمین کی سالمیت کو پامال کرتے ہوئے آپریشن کیے تو اس پر مزید خاموشی اختیار نہیں کریں گے، انہوں نے اپنے بیان میں عراقی حکومت کو اس پر کمزور موقف رکھنے پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت کے کمزور موقف کی وجہ سے ملک کی سالمیت کو ترکی بار بار پامال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا اگر حکومت اسی طرح کمزور رہی تو عراقی عوام قبضہ گیر کے خلاف سخت موقف اختیار کرے گی۔
Load/Hide Comments


