اسرائیل شام میں ریڈ لائن کراس نہ کرے، ایران
کوئٹہ(انتخاب ویب ڈیسک)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل شام میں ریڈ لائن کراس نہ کرے، تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر معاون نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ وہ شام میں ریڈ لائن کراس نہ کرے۔ عالمی میڈیا کے مطابق علی اصغر نے ان خیالات کا اظہار ایران اور اس کے اتحادی حزب اللہ کے خلاف شام میں حالیہ فضائی حملوں کے بعدکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں صیہونی موجودگی ایک بہت بڑا خطرہ ہے، انہوں نے یہی روش فلسطینی مظلوموں اور خطے کے دوسرے ملکوں کے خلاف جاری رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت ایک طرف سے دہشتگردی سے لڑ رہی ہے جبکہ اسرائیل دہشتگروں کی مدد کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی وہاں پر موجودگی کا مقصد داعش اور دیگر دہشتگرد گروپس کے خلاف لڑنا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت مزید اس ریڈ لائن کو کروس کرتی ہے تو اسے سخت مزاحمت اور جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی تک ایران سے شامی حکومت نے فوجوں کو واپس بھیجنے کی درخواست نہیں کی ہے اس لیے ایران شام میں بیٹھ کر دہشتگردوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے گا۔


