داعش کی رکن خاتون کی شہریت ختم کرنے پر کیوی وزیراعظم آسٹریلیاپر برہم
ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے آسٹریلیا پر اس بات کے لیے سخت نکتہ چینی کی ہے کہ اس نے ایک خاتون کی داعش سے مبینہ وابستگی کی بنیاد پر ان کی شہریت ختم کردی۔ آسٹریلیا نے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے منگل کے روز آسٹریلیا کی حکومت پر اس بات کے لیے سخت نکتہ چینی کہ اس نے یکطرفہ طور کارروائی کرتے ہوئے اس خاتون کی شہریت ختم کردی جن کو داعش کا رکن ہونے کے شبے میں ترکی میں گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ خاتون کواس سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کی شہریت حاصل تھی
Load/Hide Comments


