درخت ہمارے لیے آکسیجن کی حیثیت رکھتے ہیں،بشریٰ رند

کوئٹہ18فروری:۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے شجرکاری مہم کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ درخت ہمارے لیے آکسیجن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ درختوں کی وجہ سے فضا ء صاف اورخوشگوار رہتی ہے،اور صاف ہوا کی بدولت انسان کئی قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتاہے۔صوبے میں درختوں کی اہمیت کوسمجھتے ہوئے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔صوبے کے طو ل و عرض میں درخت لگائے جارہے ہیں۔درختو ں کی بدولت جہاں انسان کو صحت کے حوالے سے فائدے پہنچتے ہیں وہاں ہماری معاشی طور پر بھی مدد ہوتی ہے۔کیونکہ درختوں کی بدولت کافی زر مبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر اس شجر کاری مہم کو کامیاب بھی بنانا ہے اورہر انسان نے اپنی اپنی سطح پر درختوں کا لگا نے اور اُن کی حفا ظت کے حوالے سے عملی اقدامات اُٹھا نا ہونگے۔حکومت بلوچستان صوبے کوسرسبز اور شاداب بنانے کیلئے پر عزم ہے اور شجر کاری کے حوالے سے تمام تراقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو ایک صاف اور شفاف ماحول میسر آسکے ہم سب نے اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں