امریکا ایران کو عالمی توانائی مارکیٹ یرغمال بنانے نہیں دے گا، مارکو روبیو کی نریندر مودی سے ملاقات میں گفتگو
نئی دہلی (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انڈیا کے چار روزہ دورے کے دوران نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ روبیو کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا ایران کو عالمی توانائی مارکیٹ کو یرغمال بنانے نہیں دے گا اور امریکی توانائی مصنوعات انڈیا کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور اسے مستحکم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ روبیو ہفتے کی صبح مشرقی شہر کلکتہ پہنچے جہاں سے وہ دارالحکومت نئی دہلی روانہ ہوئے۔ اپنے دورے کے دوران وہ جئے پور اور آگرہ کا دورہ بھی کریں گے۔ امریکی حکام کے مطابق ملاقات میں روبیو نے وزیراعظم مودی کو وائٹ ہاﺅس کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں رہنماﺅں نے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔


