سینیٹ الیکشن، بلوچستان کی 12نشستوں پر 35امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

کوئٹہ :بلوچستان سے سینیٹ کے خالی ہونے والی 12نشستوں پر 41امیدواروں کی کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد جانچ پڑتال کے دوران 35امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیکر منظور جبکہ 6امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیئے گئے بلوچستان سے3آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیکر منظورکر لئے جن میں بی اے پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبدالقادر،سردار یار محمد رند کے صاحبزاداے سردار خان رند اور خواتین نشست پر نسیمہ احسان شامل ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کوئٹہ میں موجودہ الیکشن کمیشن بلوچستان کے دفتر میں دو روز تک بلوچستان سے خالی ہونے والی 12نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی جس کے دوران7جنرل کے خالی نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے جنرل نشست پر امیدوار منظور احمد کاکڑ،عبدالخالق اچکزئی،اورنگزیب جمالدینی،سرفراز بگٹی،پرنس احمد عمر احمد زئی،بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل)کے محمد ساجد ترین ایڈووکیٹ،حسین بلوچ،قاسم رونجھو،جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری،خلیل احمد بلیدی،عوامی نیشنل پارٹی کے عمر فاروق،بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) میر اسرار خان زہری،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان خان کاکڑ،پاکستان تحریک انصاف کے سید ظہور احمد،جمہوری وطن پارٹی کے محمد جواد،بی اے پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبدالقادر جبکہ پی ٹی آئی بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے صاحبزادہ سردار خان کے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی درست قرار دیکر منظور کر لئے گئے۔ٹیکنو کریٹ کی خالی ہونے والی دو نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سعید احمد ہاشمی،بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے محمد ساجد ترین،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے کامران مرتضیٰ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیکر منظور کرلئے گئے۔خواتین کی خالی ہونے والی دو نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی ثمینہ ممتاز،کشف گچکی،شانیہ خان،جمعیت علماء اسلام پاکستان کی عاصیہ ناصر،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی عاطفہ صادق،عوامی نیشنل پارٹی کی بنیش سکندر،بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی شمائلہ آفشین،طاہرہ آر کے جتک،جبکہ آزاد امیدوار نسیمہ احسان کی کاغذات نامزدگی درست قرار دیکر منظور کر لئے گئے۔اقلیت کے خالی ہونے والی ایک نشست پر بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سنیل کمار،بلوچستان عوامی پارٹی کے خلیل جارج،دنیش کمار،جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے ہیمن داس،عوامی نیشنل پارٹی کی بنیش سکندر کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیکر منظور کرلئے گئے ا لیکشن حکام کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کے جنرل نشست پر دو آزاد امیدوار جن میں بی اے پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبدالقادر،پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے صاحبزادے سردار خان رند،جبکہ خواتین کی نشست پر نسیمہ احسان کے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی درست قرار دیکر منظور کر لئے ہیں جبکہ بلوچستان سے ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے زیادہ تر امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوگئے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسترد ہونے والے امیدواروں میں بی اے پی کے نویدجان بلوچ،منظور احمد خان کاکڑ،محمد نواز ناصر،ٹیکنو کریٹ کی نشست پر محمد آصف اورجے ڈبلیو پی کے محمد ابراہیم شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے عبدالقادر کے تائید وتجویز کنند ہ پیش نہ ہونے پر جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تاہم عبدالقادر کی آزاد حیثیت سے جنرل نشست پر ہی کاغذات نامزدگی درست قرار دیکر منظور کر لئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں